پائیدار معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی
معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے:کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کیلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کیلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دیگی۔ان کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔دوران ملاقات شرکا نے گفتگو میں کہا کہ مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے