ملک کی طویل مدتی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں:گورنرسٹیٹ بینک

 مہنگائی کو 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے :، جمیل احمدکا  تقریب سے خطاب
کراچی(آن لائن)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے‘1.1ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس  نے،جو 14 سال میں پہلی بار ہوا ہے  اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 38.3  ارب ڈالر ترسیلات نے اس بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔اسٹیٹ بینک کے زیراہتمام پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023  میں مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔سٹیٹ بینک نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے۔ یہ کوششیں کامیاب رہیں اور مہنگائی مئی 2024  تک 11.8 فیصد تک گر گئی اور جون 2025 میں یہ تاریخی طور پر 3.2 فیصد کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے اکانٹ کھولنے کے بہتر نظام کا حال ہی میں  آغاز کیا ہے جس کے ذریعے بینک کی برانچ میں جائے بغیر اکانٹ کھولا جا سکے گا ۔ اس کا عوام کو خصوصا خواتین کو فائدہ ہوگا۔یومِ آزادی کی تقریب زندگی ٹرسٹ اسکول  کے طلبہ کی طرف سے قومی نغمے پیش کیے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔