نوجوان لاعلمی میں توہین مذہب کا مواد شیئر کرتے ہیں: سرداریوسف

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے  نوجوان سوشل میڈیا پر احتیاط کریں لاعلمی میں وہ توہین مذہب کا مواد شیئر کردیتے ہیں۔صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ہستی کی وجہ سے ہماری پہچان ہے وہ رحمتہ اللعالمین کی ہستی ہے، رسول اکرم  کے احترام کا اعتراف سب مذاہب کرتے ہیں، نبی اکرم  کی توہین کی سزا کسی بھی شکل میں سزائے موت ہے، پہلے یہ سزا عمر قید یا سزائے موت دونوں میں سے ایک تھی مگر مجھے اللہ پاک نے اعزاز بخشا، نواز شریف کی سابقہ ایک حکومت میں، میں نے 295میں ترمیم پیش کی اور اب توہین رسالت کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے اسلاموفوبیا ڈے منانے کے اعلان پر ہم ہر سال عالمی یوم تحفظ ناموس رسالت مناتے ہیں‘انہوں نے کہا  توہین صحابہ واہلبیت بل قومی اسمبلی و سینیٹ سے پاس ہوا ہے وہ بل صدر کے پاس ہے ابھی واپس نہیں آیا۔