محض کسی واٹس ایپ گروپ کا رکن یا ایڈمن ہونا فوجداری ذمہ داری عائد کرنے کیلئے کافی نہیں:جسٹس طارق سلیم‘ گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے نیا قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا محض کسی واٹس ایپ گروپ کا رکن یا ایڈمن ہونا فوجداری ذمہ داری عائد کرنے کیلئے کافی نہیں، بلکہ غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرنے والا شخص خود اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے واٹس ایپ پر مبینہ توہین آمیز مواد شئیر کرنے کے الزام میں ملزم عبدالمنان کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسے اہم عدالتی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔