اسلام آباد(آئی این پی )پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باوجود وزیردفاع خواجہ آصف شرارتی موڈ میں نظر آئے، افغان طالبان کی درگت کا بھارت کی درگت سے موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کسی کو فون کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا۔افغان طالبان کے خلاف پاک فوج کی حالیہ کارروائی کے بعد وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔وزیردفاع نے اپنی ایک پوسٹ میں پاک فوج کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت اور افغان طالبان کے حالات کا موازنہ کیاٹ