افغانستان میں بس الٹ گئی‘ 25 مسافر جاں بحق، 27 زخمی

مشرقی صوبے میدان وردک کے مضافات میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا
کابل(آئی این پی )فغانستان کے مشرقی صوبے میدان وردک کے مضافات میں ایک بس الٹنے کے لیے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے دارالحکومت کابل کے قریب جنوبی شہر قندھار کی طرف جانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔