لاپتہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

 5سالہ رشید 4روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ٹی نمبر 5کے قریب لاش ملی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ساندہ کے علاقے میں نالے سے4روز قبل اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔بتایاگیاہے کہ ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 5کے قریب گندے نالے میں بچے کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت پانچ سالہ رشید کے نام سے ہوئی، جو 4روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ۔