صوابی میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پولیس وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے مردان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔