سمندری موٹر وے پر پولیس وین اور ٹرک کے تصادم میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

سمندری موٹر وے پر پولیس وین اور ٹرک کے تصادم میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

موٹروے پر ایک پولیس وین اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی، جس کے سبب 2 اہلکار جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس وین بریک فیل ہونے کی وجہ سے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے نتیجے میں، اسپیشل برانچ ملتان کے دو اہلکار، سپروائزر قمر اور ظفر اقبال، جاں بحق ہو گئے۔ علاوہ ازیں، اسپیشل برانچ کے دیگر ملازمین، رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، اور ڈرائیور ذوالفقار بھی زخمی ہوئے۔ نعیم اختر اور کاشف گجر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی کنٹینر سے ٹکرائی۔ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا لیا ہے۔