بختیارآباد میں پولیس اہلکار کی دوران ڈیوٹی خودکشی

 اہلکار سبی کے علاقے بابر کچھ کا رہائشی ،وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں
بختیار آباد(خصوصی رپورٹ)بختیارآباد میں ایک پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی۔بھاگ تا بختیارآباد روڈ پر واقع شہید بادشاہ چوکی پر مامور پولیس اہلکار ولی محمد مری نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والا پولیس اہلکار سبی کے علاقے بابر کچھ کا رہائشی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او محمد آصف خجک ، ایس ایچ او جہانگیر گشکوری نیموقع پر پہنچ کر بروقت موقع کا جائزہ لیا بعد ازاں پولیس اہلکار کی لاش 1122 سینٹر منتقل کی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کوٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس اہلکار کی خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔ مزید کارروائی بختیارآباد پولیس کر رہی ہے۔