لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ نے اکبری مارکیٹ کے تاجروں کے 81 کروڑ روپے کے چلغوزوں کی خورد برد کے ملزم تصور حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ،عدالت نے ملزم کو 10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔جسٹس فاروق حیدر نے ملزم تصور حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم پر دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ دس ٹن چلغوزہ خوردبرد کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ڈی ایس پی احمد عثمان تھانہ شاد باغ کے سابقہ تفتیشی افسر کے ہمراہ پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے ایف آئی ار کی کاپی پڑھ کر سنائی۔