رواں سال 377 مقدمات درج ،سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 400 قمار باز پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے قمار بازی کے نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں سال 377 مقدمات درج کر کے 1427 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران قمار بازوں سے داؤ پر لگی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 400 قمار باز گرفتار کیے گئے، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 273، کینٹ سے 217 اور ماڈل ٹاؤن سے 205 ملزمان کو حراست میں لیا گیاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ قمار بازوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل کرائمز کی روک تھام کے لیے قمار بازی کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے آن لائن گیمبلنگ اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔