فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ون وے کی خلاف ورزی پر دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا 
ملزموں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ پولیس چوکی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کیا اور حفاظتی اقدام کے طور پر جوابی کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق فرار کے دوران ملزمان تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر گر گئے۔ ایک ملزم دوبارہ موٹر سائیکل اٹھا کر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔