برکی روڈ پر سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک پکڑا گیا دوسرا زخمی حالت میں فرار

لاہور : خودکش بمبار گرفتار دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 
 بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کا تعلق تحریک طالبان سے نکلا ،خودکش جیکٹ سیفٹی فیوز وائر بارودی مواد برآمد ، دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی 
لاہور(کرائم رپو رٹر)لاہور بڑی تباہی سے بچ گیابرکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کالعدم تنظیم کا ایک خودکش بمبارگرفتار جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیاترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی سی ٹی ڈی نے دو خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گیاجبکہ ایک خودکش بمبار کوگرفتار کرلیا گیادہشت گرد سے خودکش جیکٹ سیفٹی فیوز وائر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ، سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا خودکش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان سے ہے دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔