کراچی(آئی این پی )کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا فقیرہ گوٹھ میں مبینہ ڈاکوئوں سے فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد مجاہد ولد شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول، ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں تلاش جاری ہے۔