پاکپتن (خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی پولیس اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ، پولیس ذرائع کے مطابق ٹئی جوند سنگھ اور 14 کے بی کے درمیان گشت پر مامور سی سی ڈی پولیس ٹیم نے تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ملزم رضوان سکنہ 35 ای بی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔