بلوچستان میں آپریشن "شعبان" جاری، مزید 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ

بلوچستان میں آپریشن

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن "شعبان" جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران مزید 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد آپریشن "شعبان" میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن "شعبان" اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن "شعبان" جاری رہے گا۔