آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 57 ہو گئی

آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 57 ہو گئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ "آپریشن شعبان" کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 95 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔