فیفا ورلڈ کپ 2026: پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس آج مدمقابل

فیفا ورلڈ کپ 2026: پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس آج مدمقابل

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل کا میدان سج گیا، جہاں خطرناک فرنچ اٹیک کا مقابلہ اسپین کے مضبوط اور ناقابلِ تسخیر دفاع سے ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔اسپین کی دفاعی لائن پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہے اور اب تک اس کے خلاف صرف ایک گول اسکور کیا گیا ہے۔ اسپین دوسری مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔ٹورنامنٹ میں اسپین اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے، البتہ گروپ مرحلے میں کیپ ورڈے کے خلاف اس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔دوسری جانب 2018 کا عالمی چیمپئن فرانس چار سال بعد ایک بار پھر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم اسپین نے یورو 2024 اور گزشتہ سال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق فرانس گزشتہ سات ورلڈ کپ میں سے چار کے فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے، جبکہ شائقین کی نظریں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کی کارکردگی پر مرکوز ہوں گی۔