30سالہ ثمینہ سڑک عبورکرتے ہوئے حادثے کاشکارہوئی ، کارڈرائیور فرارہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڑ پرتیز رفتار کار کی ٹکر سے 30سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ روڑ پرتیز رفتار کار کی ٹکر سے 30سالہ ثمینہ جاں بحق ہو گئی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاحادثہ کے بعد کارڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔