لاہور میں گداگروں کے خلاف دوبارہ کریک ڈائون کا آغاز ٹریفک سگنل کلیئر کرنے کا حکم

 کسی بھی ٹریفک سگنل پرکوئی بچہ،خاتون،بزرگ،خواجہ سرا یامعذوری کی آڑمیں بھیک مانگنے والا شخص نظرنہیں آناچاہیے:سی ٹی او  سید عبدالرحیم شیرازی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں گداگروں کے خلاف ایک بارپھر سے بھرپور کریک ڈان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر  لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ٹریفک اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سی ٹی او نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی بھی ٹریفک سگنل پرکوئی بچہ،خاتون،بزرگ،خواجہ سرا یامعذوری کی آڑمیں بھیک مانگنے والا شخص نظرنہیں آناچاہیے،اس مقصد کے لیے سیف سٹی کی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو لمحہ بہ لمحہ فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں رہنے کا حکم دیا