گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

یہ کمیٹی 15 روز میں لاہور سمیت پنجاب میں گداگری کے خاتمے کی تجاویز دے گی، اجلاس کل محکمہ داخلہ میں طلب کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے جڑے جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے گداگری کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی،کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کو بنایا گیاڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایم ڈی سیف سٹی، سی ٹی او ممبر ہوں گے،ڈی جی سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن بھی ممبر ہیں،ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو،ڈی جی ایف آئی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگایہ کمیٹی 15 روز میں لاہور سمیت پنجاب میں گداگری کے خاتمے کی تجاویز دے گی۔انسداد گداگری کمیٹی کا اجلاس سوموار کو محکمہ داخلہ میں طلب کیا گیا۔