سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دن 12 بجے عدالت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آئیں اور اس بات کی وضاحت کریں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہ ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

 آئی جی اسلام آباد کو بھی بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے احکامات دے دیے گئے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو فریقین کی رضامندی سے گزشتہ سماعت پر کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس بات پر بھی اظہار ناراضی کیا کہ جیل اتھارٹیز نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا اور اسے توہین عدالت قرار دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔