سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا۔
رپورٹس کے مطابق 29 اگست 2025 کو بینائی کم ہونے کی شکایت پر پہلی مرتبہ پمز کے اپتھمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ بعدازاں جنوری میں 2 مرتبہ مزید معائنہ ہوا۔عبدالغفور انجم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے دن یعنی 16 جنوری کو بھی پمز کی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کروایا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے الزام لگایا جاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ نے غفلت برتی۔