ایس پی ماڈل ٹا ئون کو شادی شدہ جوڑے کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔امروز بھی کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کی بروقت دادرسی کیلئے موقع پر افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک احکامات جاری کئے۔ انہوں نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو دھمکیوں ملنے کی درخواست پر اے ایس پی ماڈل ٹا ئون کو شادی شدہ جوڑے کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح 408 کنال اراضی پر تنازعہ کی انکوائری ایس پی ماڈل ٹا ئون کو مارک کرتے ہوئے کاغذات کی جانچ کے بعد فائنل رپورٹ 3 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سابقہ شوہرکی جانب سے خاتون کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی شکایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ کو واقعہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے حقائق پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کاتحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صرف شکایات سنتا نہیں بروقت ازالہ کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مقدمات میں تاخیر یا غلط اندراج کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہیہے