صدا حسین جلوس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

 آج اور کل دو روز کیلئے شاہدرہ چوک سے بیگم کوٹ چوک ٹریفک بند 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے 13 اور 14 جولائی کیلئے صدا حسین جلوس کے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے آج اور کل دو روز کیلئے شاہدرہ چوک سے بیگم کوٹ چوک دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ھوگا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صدا حیسن جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا1 ڈویڑنل ایس پی 3 سرکل افسران کی زیر نگرانی 10 ٹریفک انسپکٹر، 224 وارڈنز2لفٹر اور بریک ڈاؤنز تعینات کر دیں گے وارڈنز کو ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء￿  پربھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شہری مزید راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن سے 15 پر کال کرسکتے ہیں13 اور 14 جولائی شاہدرہ سے چوک بیگم کوٹ دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی شیخوپورہ، شرقپور شریف سے آنے والی ٹریفک دوساکو چوک،السعید چوک، سگیاں چوک، بند روڈ جاسکتی ہیجڑانوالہ کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو السعید چوک سے سگیاں چوک کی جانب بھجوایا جا رہا ھیلاہورسے براستہ شاہدرہ چوک شیخوپورہ جانیوالی ٹریفک چوک نیازی شہید، رنگ روڈ سگیاں جاسکتی ہیجی ٹی روڈ لاہور گوجرانوالہ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی ایمرجنسی ٹریفک لوڈ بڑھنے پر جی ٹی روڈ لاہور آنیوالی ٹریفک کو کالاشاہ کاکوانٹرچینج سے موٹروے، ایسٹرن بائی پاس ڈائیورٹ کردیا جائیگااہدرہ چوک میں لوڈ بڑھنے پر تمام ٹریفک کو نیازی شہید چوک سے رنگ روڈ، سگیاں بجھوایا جائے گاراستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے