رشوت لینے پر ویٹ سٹیشن آپریٹر کیخلاف ایف آئی آر

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 3 نے رشوت لینے پر ویٹ سٹیشن آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے اوورلوڈ سبزیوں کے ٹرک FDG-765 کو روکا، ڈرائیور نے وزن سلپ پیش نہ کی۔ٹرک ڈرائیور کے مطابق رجانہ ویٹ سٹیشن آپریٹر عباس نے 1000 روپے رشوت لے کر وزن سلپ جاری نہیں کی، ٹرک کا وزن ویٹ سٹیشن پر اجازت شدہ حد سے 5 ٹن زیادہ تھا۔موٹروے پولیس نے رشوت لینے والے آپریٹر عباس کے خلاف رجانہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی درج کروادی۔اور ملزم مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔