ریاض اور داؤد ریکارڈ یافتہ اور 27 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے 2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کھوکھر ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کر رہے تھے، رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز کی چابیاں، بلیڈ اور مختلف ٹولز برآمد ۔ ملزمان ریاض اور داؤد ریکارڈ یافتہ اور 27 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا گیا۔