ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ہولناک مناظر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور امریکی کنٹریکٹرز نے امدادی مرکز پر جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ویڈیو میں کئی فلسطینیوں کو زندگی بچانے کے لیے زمین پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ آس پاس گولیاں چلتی رہیں۔ یہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کا امدادی مرکز تھا جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیاء کے حصول کے لیے جمع تھے۔
تازہ اعداد و شمار:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔غزہ پر جاری حملوں کا یہ اکیسواں مہینہ ہے۔اب تک 58 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
عالمی خاموشی پر سوالیہ نشان:
بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور امریکا کی مسلسل اسرائیل نوازی نے انسانی حقوق کے اداروں کو بھی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اس طرح کے مناظر ایک سنگین انسانی بحران کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں امداد لینے والے بھی محفوظ نہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر دنیا بھر سے مذمت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، لیکن عملی اقدامات کا ابھی تک فقدان ہے۔
Ask ChatGPT