پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" (آہنی دیوار) نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انتہائی تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں۔
اس آپریشن میں پاکستان نے اپنے جدید فوجی ہتھیاروں اور حکمت عملی کے ذریعے بھارت کے دفاعی نظام کو چیلنج کیا۔پاکستان کے JF-17 تھنڈر طیاروں نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے ہائپر سونک میزائل لے کر اڑان بھری، جس کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ اس کارروائی کے ذریعے پاکستان نے بھارتی دفاعی سسٹم کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور اس کے جدید ترین S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ بھارت کے کھوکھلے دعوں اور نام نہاد دفاعی تحفظات کو بھی ناکام بنا دیا۔پاکستان کی افواج نے اس آپریشن کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت میں کوئی کمی نہیں، اور وہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔