ماں کی ممتا قربان: پنڈی گھیب میں بچوں کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جان دے دی، تینوں جاں بحق

ماں کی ممتا قربان: پنڈی گھیب میں بچوں کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جان دے دی، تینوں جاں بحق

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی، مگر تینوں کی جان نہ بچ سکی۔

 واقعے کی تفصیل:
دو کمسن بچے کھیلتے ہوئے قریبی تالاب میں جا گرے.ماں نے بچوں کو ڈوبتے دیکھا تو فوراً انہیں بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی.مگر پانی کی گہرائی کے باعث ماں اور دونوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.
 پورے علاقے میں کہرام
تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا.واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی.اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی.
 ریسکیو کارروائی
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں.لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں.پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے.