بتی چوک: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے دکان میں جا گھسی

بتی چوک: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے دکان میں جا گھسی

بتی چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے آ رہی تھی کہ اچانک سامنے موٹرسائیکل آ گئی۔ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور وہ ٹریکٹر سے الگ ہو کر سڑک کنارے واقع ایک دکان میں جا گھسی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان اور ٹریکٹر ٹرالی کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس نے موقع پر ہی ٹریفک کی روانی بحال کر دی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔