بھارت: کرناٹک کی جیل میں قیدی کے پیٹ سے موبائل فون برآمد

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست کرناٹک کی شیموگا سینٹرل جیل میں   موجود ایک قیدی کے پیٹ سے موبائل فون برآمد ہوا، جس نے جیل کی سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے  ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ  اس وقت پیش آیا جب جیل حکام نے اچانک سرچ آپریشن کا آغاز کیا، دولت نامی 30 سالہ قیدی ایک فوجداری مقدمے میں 10 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے