منڈی بہائوالدین جیل میں سیلابی پانی بھرنے سے سیکڑوں قیدی دوسری جیل منتقل

 بارشوں اور سیلاب کے باعث جیل کی دیوار گرگئی،ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کیے جانیوالوں میں خطرناک قیدی بھی شامل
منڈی بہائوالدین (آئی این پی )منڈی بہا ئو الدین کی جیل میں سیلابی پانی بھرنے سے 600سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے منڈی بہائو الدین میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔جیل ذائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث منڈی بہاالدین کی جیل کی دیوار گرگئی جس کے باعث  بارش کا پانی جیل کی بیرکوں میں جمع ہوگیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے باعث 674قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین سے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کیا گیا ہے جن میں خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔