اسلام آباد(آئی این پی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) میں رجسٹرڈ شہریوں کیلیے انتباہ جاری کر دیا گیا۔بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری انتباہ میں رجسٹرڈ شہریوں سے کہا گیا کہ وہ موبائل فون پر موصول ہونے والے ایسے ایس ایم ایس یا فون کالز جن میں BISP کی طرف سے رقم آنے اور دیے گئے نمبر پر رابطہ کرنے یا ذاتی معلومات شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہو تو یہ دھوکہ دہی ہے۔انتباہ میں کہا گیا کہ ایسے پیغامات کا جواب ہرگز نہ دیں، بی آئی ایس پی کے تمام پیغامات صرف 8171 سے موصول ہوتے ہیں اس کے علاوہ کسی نمبر پر یقین نہ کریں