بھارت،ریاست کرناٹک کے سینئر وزیر ڈی سدھاکر طویل علالت کے بعد چل بسے

بنگلور(آئی این پی )بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر برائے منصوبہ بندی و شماریات ڈی سدھاکر طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔ان کی عمر 66 برس تھی اور وہ گزشتہ دو ماہ سے پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث زیر علاج تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سدھاکر نے بنگلور کے کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آخری سانسیں لیں، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر آر چننادورائی نے بتایا کہ وزیر ڈی سدھاکر کا انتقال صبح 3 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ڈی سدھاکر کرناٹک کی حکمران کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماں میں شمار ہوتے تھے، وہ چتردرگا ضلع کے ہیریور اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور مختلف اہم سرکاری ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہے۔نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سدھاکر نہ صرف ایک بہترین سیاستدان بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مخلص انسان بھی تھے۔سیاسی سفر کے دوران ڈی سدھاکر نے کئی نشیب و فراز دیکھے،