امریکہ: چرچ میں فائرنگ‘ دو خواتین ہلاک ، جوابی کارروائی میںحملہ آور مارا گیا

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسٹن میں چرچ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں اور  پولیس اہلکار سمیت دوافراد  شدید زخمی ہوگئے،پولیس کی جوابی کارروائی میںحملہ آور بھی  مارا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آور نے بلو گراس ایئرپورٹ کے قریب ریاستی پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔