تل ابیب (آئی این پی )سرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح شخص کی جانب سے چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں چاقو سے کیے گئے حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک شخص نے چھری سے ناہلات بنیامین سٹریٹ پر 3 شہریوں اور گروز نبرگ سٹریٹ پر ایک شہری کو چاقو مارا جبکہ شہری کی گولی سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔