واقعہ جہلم کینٹ میں صبح کے وقت اکیڈمی کے دروازے پر ہوا ، پولیس اہلکار زخمی
جہلم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جہلم کینٹ میں صبح کے وقت پیش آیا جہاں انجنیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کے باہر شدید فائرنگ کی گئی، حملہ آور کی جانب سے اکیڈمی کے اندر گھسنے کی کوشش گئی۔بتایا گیا ہے کہ آج صبح تقریباً 10بج کر 45 منٹ پر جہلم اکیڈمی پر شدید فائرنگ کی گئی حملہ آور نے روڈ کے دوسری طرف گرین بیلٹ پر لیٹ کر اکیڈمی کے فرنٹ گیٹ اور پولیس پر فائرنگ کی جس میں پولیس کا جوان بہادری سے حملہ آور کو جواب دیتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھی جہاں حملہ آور اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اکیڈمی کے گیٹ پر بھی حملہ آور کے کچھ فائر لگے چوں کہ پولیس موقع پر موجود تھی، اس لیے پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے حملہ آور کے منصوبے کو ناکام بنادیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، حملہ آور کی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔