عالمی برادری مغربی کنارے میں آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکے اور ان کے جرائم کیخلاف فوری کارروائی کرے:فلسطینی وزار ت خارجہ
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مصروف مارکیٹ اور پانی کی تقسیم کے مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے 10بچے شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 58,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکے اور ان کے جرائم کے خلاف فوری کارروائی کرے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی دوہرے معیار کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ان آبادکار گروپوں کے خلاف سیاسی، قانونی اور عسکری پابندیاں عائد کی جائیں۔