غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24فلسطینی شہید

 بمباری صلاح الدین سٹریٹ امدادی مرکز پر کی گئی، حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے
غزہ (آئی این پی )غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں مزید 24شہید ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی صلاح الدین سٹریٹ امدادی مرکز پر بمباری کرکے 24فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔