اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزین سکول پر فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید

 کیمپوں اور خیمہ بستی کو نقصان پہنچایا،اسرائیلی قبضے کے بعد  بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع 
غزہ،صنعا (آئی این پی )غزہ کے پناہ گزین اسکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک صحافی ا ور ہلال احمر کے دو کارکنوں  سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور خیمہ بستی کو نقصان پہنچایا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرلیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہونے لگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رکوانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پہنچنے والی امداد کی حماس کی جانب سے لوٹ مار کے اسرائیلی الزامات کی تردید کردی۔