لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی کیلئے اہلیہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج  کرے گی جبکہ دوسری جانب اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افرادبازیابی کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہوگی اس دوران حکومت کی جانب سے جواب داخل کرائے جانے کاامکان ہے