اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق آج ان کیمرہ بریفنگ ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق آج پیر 6اکتوبرکو ان کیمرہ بریفنگ ہوگی جسٹس محسن اخترکیانی بریفنگ لیں گے،،جسٹس محسن اختر کیانی نے سابقہ سماعت پر کہاتھا کہاکہ 10 سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفنگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔ یاست کے ادارے مختلف پوزیشن پر کھڑے ہیں،ہم ججمنٹس پھاڑ کر پھینک نہیں سکتے، آپ بتائیں گے کہاں ہے مسنگ پرسن،کیا وہ افغانستان کی جیل میں ہے، یہ بتانا ہے وہ زندہ ہے یا مرگیا ہے،جس کو مرضی ا?پ بھیج دیں، صرف آکر سمجھا دیں کہ مسنگ پرسن کہاں ہے،ریکارڈ کیسا تھ آ جائیں، جیسے مرضی آپ آ جا ئیں، کسی کا آرڈر میں نام نہیں لکھ رہا، ہم نے یہ معاملہ ویسے لارجر بنچ میں رکھا تھا لیکن پتہ نہیں کیوں جج صاحب معذرت کرگئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے