علی امین دو سال سے کہہ رہا ہے بانی کو چھڑائوں گا :سینیٹر ناصر بٹ

کے پی میں جتنے مرضی مظاہرے کریں، پی ٹی آئی حکومت سے بات نہیں کرے گی تو کس سے کرے گی
پشاور(آئی این پی )سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ    وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور دو سال سے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے چھڑوا کر لے جانے کی باتیں کر رہے ہیں،  وزیراعلی خیبر پختونخوا اپنے صوبے پر دھیان دیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ  علی امین گنڈاپور2 سال سے کہہ رہا ہے آ رہا ہوں بانی کو جیل سے چھڑوائوں گا، وہ کبھی آتا ہے تو کارکنوں کو چھوڑ کر پہاڑیاں پھلانگ کر چلا جاتا ہے، اب بھی وہ یہی کرے گا کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ جائے گا، علی امین گنڈا پور اپنے صوبے پر دھیان دیں ، پی ٹی آئی حکومت سے بات نہیں کرے گی تو کس سے کرے گی،  2 سال گزر گئے وہاں 3 سال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے، پی ٹی آئی عوام کے مسائل کی طرف جاتی ہی نہیں ، علی امین گنڈا پورکے پی میں جتنے مرضی مظاہرے کرے۔