گولی کیوں چلائی اور کس کے حکم پر چلائی؟ حکومت کو جواب دینا پڑے گا، میڈیا بھی دبائو کی وجہ سے معاملے کو کوریج نہیں دے رہا
ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جب تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرتے ہماری تحریک جاری رہے گی
پشاور(آئی این پی) وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے ہمارے بارہ شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں اور میڈیا پر بیٹھائے گئے مداری کہہ رہے گولی نہیں چلی۔پشاور میں تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے لوگوں پر ریاست نے گولیاں برسائیں اور شہید کیا گیا، انہیں خراج تحسین پیش کریں گے، اس اجتماع میں زخمیوں کیلئے دعا بھی کریں گے، سب لوگوں کو 15 دسمبر کو باغ ناران حیات آباد میں اس اجتماع میں شرکت کرنی ہے، یہ آپ کی آزادی کے لیے جان پیش کرنے والے شہدا ہیں اور شہدائے حقیقی آزادی ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ہم ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جب تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرتے اس وقت تک ہماری تحریک جاری رہے گی، حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے لاپتا افراد میں بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اس حوالے سے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کیے جائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت روزانہ ڈرامہ بازی کررہی ہے، میڈیا بھی دبائو کی وجہ سے اس معاملے کو کوریج نہیں دے رہا، میں واضح پیغام دے رہا ہوں گولی کیوں چلائی اس کا جواب حکومت کو دینا پڑے گا