لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر سے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے لئے پنجاب بھر سے3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادیں۔پنجاب بھر سے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے معاملے پرپنجاب بھر سے ٹیسٹ کیلئے 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں،ان اساتذہ سے آن لائن ٹیسٹ رواں ماہ 22 جولائی کو لئے جانے کا امکان ہے۔