مڈل سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈز تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم نے مڈل سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈز کے طور پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرانسفر رائونڈ میں ایلیمنٹری سکولوں میں سربراہان کی اسامیاں بلاک کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرانسفر رائونڈ بند ہونے کے بعد مڈل سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ای ایس ٹیز کو ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پہلے سے تعینات ایس ایس ٹی ہیڈز کو عہدے سے ہٹا کر ہائی سکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 150سے زائد سکولوں میں ایس ایس ٹی ہیڈز تعینات ہیں۔