سرکاری سکولوں میں میرٹ پر ہیڈز کی تعیناتی کیلئے رواں ماہ ٹیسٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں میرٹ پر ہیڈز کی تعیناتی کیلئے جولائی میں ٹیسٹ لیا جائے گا ،محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیسٹ کیلئے تمام اضلاع میں 6،6 امتحانی سنٹر بنائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے امتحانی سنٹر بنانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا،جس سکول میں امتحانی سنٹر بنائے جائیں ،وہاں بجلی، انٹرنیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت دستیاب ہو۔ایک امتحانی سنٹر میں کم از کم چالیس امیدوار بیٹھنے کی سہولت موجود ہونی چاہیے،تمام اتھارٹیز کو 4 جولائی تک ڈیٹا ڈی پی آئی پنجاب کو بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے۔