ہائر سکینڈری سکولوں میں ہیڈز ، 4 ہزار امیدوار میدان میں آگئے

لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ہیڈز لگنے کیلئے 4 ہزار کے قریب امیدوار میدان میں آگئے۔ صوبہ بھر سے ٹیسٹ کیلئے 3 ہزار 772 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرادیں۔ آن لائن ٹیسٹ رواں ماہ 22 جولائی کو لیے جانے کا امکان ہے۔ٹیسٹ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی تھی۔مذکورہ ٹیسٹ کے بعد مڈل اور پرائمری سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے بھی درخواستیں لی جائینگی۔